0
Saturday 18 Mar 2017 16:50

فاروق ستار کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مداخلت پر رہائی ملی، مقامی روزنامہ کا دعویٰ

فاروق ستار کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مداخلت پر رہائی ملی، مقامی روزنامہ کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ فاروق ستار کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مداخلت پر رہا کیا گیا۔ مقامی روزنامہ کے مطابق گرفتاری کے بعد متحدہ نے اسحاق ڈار سے رابطہ کیا، جنہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے بات کی جس پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کو رہا کردیا گیا۔ فاروق ستار کی گرفتاری سے قبل کراچی پولیس کے چیف ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو اعتماد میں لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 619419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش