QR CodeQR Code

ہر پاکستانی اقتصادی راہداری کا محافظ ہے، معاشی خوشحالی دہشت گردی کے خلاف بہترین ہتھیار ہے، جنرل آصف غفور

19 Mar 2017 23:05

بیجنگ میں پاکستانی سفیر مسعود خالد کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ سی پیک اور 19 ہزار چینی باشندوں کی سیکورٹی کے لیے پاک فوج نے 15 ہزار جوانوں پر مشتمل خصوصی ڈویژن بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی پاک چین اقتصادی راہداری کا محافظ ہے، معاشی خوشحالی دہشت گردی کے خلاف بہترین ہتھیار ہے۔ بیجنگ میں پاکستانی سفیر مسعود خالد کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ سی پیک کی سیکورٹی کے لیے پاک فوج نے 15 ہزار جوانوں پر مشتمل خصوصی ڈویژن بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ نے بھی خصوصی ٹاسک فورس گوادر میں تعینات کی ہے، صوبے بھی اس سلسلے میں اپنے اپنے انتظامات کررہے ہیں۔ پاکستانی سفیر مسعود خالد نے کہا کہ 19 ہزار چینی باشندے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں، جن کی حفاظت کا حکومت نے بندوبست کیا ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 619757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/619757/ہر-پاکستانی-اقتصادی-راہداری-کا-محافظ-ہے-معاشی-خوشحالی-دہشت-گردی-کے-خلاف-بہترین-ہتھیار-جنرل-ا-صف-غفور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org