0
Sunday 19 Mar 2017 23:05

ہر پاکستانی اقتصادی راہداری کا محافظ ہے، معاشی خوشحالی دہشت گردی کے خلاف بہترین ہتھیار ہے، جنرل آصف غفور

ہر پاکستانی اقتصادی راہداری کا محافظ ہے، معاشی خوشحالی دہشت گردی کے خلاف بہترین ہتھیار ہے، جنرل آصف غفور
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی پاک چین اقتصادی راہداری کا محافظ ہے، معاشی خوشحالی دہشت گردی کے خلاف بہترین ہتھیار ہے۔ بیجنگ میں پاکستانی سفیر مسعود خالد کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ سی پیک کی سیکورٹی کے لیے پاک فوج نے 15 ہزار جوانوں پر مشتمل خصوصی ڈویژن بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ نے بھی خصوصی ٹاسک فورس گوادر میں تعینات کی ہے، صوبے بھی اس سلسلے میں اپنے اپنے انتظامات کررہے ہیں۔ پاکستانی سفیر مسعود خالد نے کہا کہ 19 ہزار چینی باشندے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں، جن کی حفاظت کا حکومت نے بندوبست کیا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 619757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش