QR CodeQR Code

خیبر پی کے میں موٹر سائیکل فائر فائٹر سروس شروع کرنیکا فیصلہ

20 Mar 2017 11:49

موٹر سائیکل فائر فائٹر سسٹم سے تنگ گلیوں میں آتش زدگی سمیت کسی بھی قسم کے ہنگامی آپریشن میں فوری مدد ملے گی، سسٹم میں 35 لیٹر پانی اور آگ بجھانے کے دیگر آلات ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے موٹر سائیکل فائر فائٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ بروقت طبی امداد کیلئے منی ایمبولینس بھی لائی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی آگ بجھانے کیلئے موٹر سائیکل فائر فائٹر سروس متعارف کروائی جائے گی۔ موٹر سائیکل فائر فائٹر سسٹم سے تنگ گلیوں میں آتش زدگی سمیت کسی بھی قسم کے ہنگامی آپریشن میں فوری مدد ملے گی۔ سسٹم میں 35 لیٹر پانی اور آگ بجھانے کے دیگر آلات ہوں گے۔ ڈی جی ریسکیو کے مطابق مریضوں کو بروقت طبی امداد کیلئے منی ایمبولینس بھی لائی جا رہی ہے، جس میں جدید آلات، ایمرجنسی یونٹ اور فرسٹ ایڈ دی جائے گی۔ یاد رہے کہ صوبہ خیبر پی کے میں انفراسٹرکچر کے متعدد شعبوں میں کام کیا جا رہا ہے۔ صوبے میں ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ سسٹم پر بھی کام جاری ہے، جس کے تحت خواتین کیلئے علیحدہ بس سروس شروع کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 619841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/619841/خیبر-پی-کے-میں-موٹر-سائیکل-فائر-فائٹر-سروس-شروع-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org