QR CodeQR Code

ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت پر ریفری جج نے فیصلہ محفوظ کرلیا

20 Mar 2017 22:29

پراسیکیوٹر نیب نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل رپورٹس کے مطابق طبیعت میں بہتری آئی ہے، رینجرز کی وردی سے خوف کوئی بیماری نہیں، رینجرز کو دیکھ کر اگر انہیں کچھ ہوتا ہے، تو یہ الگ معاملہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کراچی کے صدر اور سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت پر ریفری جج نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کرپشن ریفرنس میں ضمانت کا معاملہ پر سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم کے وکیل اور پراسیکیوٹر نیب میں گرم گرم بحث ہوئی، وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیئے کہ ڈاکٹر عاصم کی طبیعت مسلسل بگڑ رہی ہے، فالج کا اٹیک ہو چکا ہے، کمر کی سرجری بھی نہیں ہوئی، ہائی رسک مریض ہیں، جان کو خطرہ ہے، ضمانت پر علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنے کی اجازت دی جائے۔ پراسیکیوٹر نیب نے ضمانت کی مخالفت کر دی، بولے ڈاکٹر عاصم کو جیل میں مرضی کی طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، ان کے اپنے اسپتال بھی لے جایا گیا، سائیکو اور فزیو تھراپی کرائی گئی، میڈیکل رپورٹس کے مطابق طبیعت میں بہتری آئی ہے، رینجرز کی وردی سے خوف کوئی بیماری نہیں، رینجرز کو دیکھ کر اگر انہیں کچھ ہوتا ہے، تو یہ الگ معاملہ ہے۔ ریفری جج جسٹس آفتاب گورڑ نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، دو ججز کے اختلافی فیصلے پر چیف جسٹس نے معاملہ ریفری جج کو بھجوایا تھا۔


خبر کا کوڈ: 620028

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/620028/ڈاکٹر-عاصم-کی-درخواست-ضمانت-پر-ریفری-جج-نے-فیصلہ-محفوظ-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org