QR CodeQR Code

پاک افغان سرحد کھلنے کے بعد تجارتی سرگرمیاں بحال

22 Mar 2017 20:40

پاک افغان سرحد ایک ماہ کی بندش کے بعد کھول دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پشاور کی منڈیوں میں پھلوں کا کاروبار بحال ہوگیا جبکہ میوہ جات کے کاروبار سے وابستہ تاجروں نے مختلف اقسام کے پھلوں کی ترسیل شروع کردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد کھلنے سے پشاور کی فروٹ منڈیوں میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئی ہے جبکہ پشاور کی مارکیٹ سے پھلوں کی افغانستان برآمد اور درآمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ پاک افغان سرحد ایک ماہ کی بندش کے بعد کھول دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پشاور کی منڈیوں میں پھلوں کا کاروبار بحال ہوگیا جبکہ میوہ جات کے کاروبار سے وابستہ تاجروں نے مختلف اقسام کے پھلوں کی ترسیل شروع کردی ہے۔ اس وقت پشاور فروٹ منڈی سے کینو، کیلا، امرود اور مالٹے براستہ طورخم افغانستان بھیجی جاتی ہیں جبکہ سیب اور انار درآمد کی جاتی ہیں۔ سرحد کی بندش سے سیب اور انار کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ شہری پرامید ہیں کہ سرحد کھلنے سے پھلوں کی قیمتوں میں کمی آئے گی اور تاجر مزید نقصان سے بچ جا ئیں گے۔


خبر کا کوڈ: 620549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/620549/پاک-افغان-سرحد-کھلنے-کے-بعد-تجارتی-سرگرمیاں-بحال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org