QR CodeQR Code

پشاور میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

22 Mar 2017 20:44

لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد تصدیق ہوگئی کہ علاقے میں پولیو کا وائرس پھر متحرک ہوگیا ہے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران 7 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پھر متحرک ہوگیا ہے، جس کی تصدیق کے بعد 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق شاہین مسلم ٹاؤن کے سیوریج کے پانی کے نمونے لئے گئے تھے۔ لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد تصدیق ہوگئی کہ علاقے میں پولیو کا وائرس پھر متحرک ہوگیا ہے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران 7 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 620552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/620552/پشاور-میں-5-روزہ-انسداد-پولیو-مہم-کا-ا-غاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org