0
Wednesday 22 Mar 2017 20:44

پشاور میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

پشاور میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پھر متحرک ہوگیا ہے، جس کی تصدیق کے بعد 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق شاہین مسلم ٹاؤن کے سیوریج کے پانی کے نمونے لئے گئے تھے۔ لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد تصدیق ہوگئی کہ علاقے میں پولیو کا وائرس پھر متحرک ہوگیا ہے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران 7 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 620552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش