QR CodeQR Code

پاکستان کے کرپٹ حکمرانوں نے قائداعظمؒ کے افکار کو پس پشت ڈال دیا ہے، سجاد مسعود

23 Mar 2017 20:47

فیصل آباد میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت کا تحفظ ہر کلمہ گو مسلمان کے ایمان کا لازمی جز ہے، پاکستان سمیت پوری دنیا میں، مواد کے ہٹائے جانے تک ہر جمعۃ المبارک کو یوم عظمت مصطفی ﷺ کے طور پر منایا جاتا رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے رہنماء سجاد مسعود نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے جانیں قربان کے لیے ملک بنایا، لیکن حکمرانوں نے قائداعظمؒ کے افکار کو پس پشت ڈال رکھا ہے، جس کے باعث ملکی مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل سے نجات کے لیے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت اسلامی ممالک کے حکمران غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے OIC کے پلیٹ فارم پر توہین آمیز مواد کے متعلق مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے اور ڈیڑھ ارب سے زائد مسلم آبادی کے مذہبی جذبات کو مجروح ہونے سے بچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کا تحفظ ہر کلمہ گو مسلمان کے ایمان کا لازمی جز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منہاج القرآن علماء کونسل کی اپیل پر پاکستان سمیت پوری دنیا میں جہاں جہاں اسلامک سنٹرز ہیں، مواد کے ہٹائے جانے تک ہر جمعۃ المبارک کو یوم عظمت مصطفی ﷺ کے طور پر منایا جاتا رہے گا، علماء، خطباء عظمت مصطفی ﷺ اور تحفظ رسالت کے عنوان سے خطبہ دیکر اپنے آقا ﷺ سے عشق و محبت کو پختہ کرنے کا عہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ نماز جمعہ کے بعد تمام مساجد کے باہر پر امن عظمت مصطفی ﷺ مارچ کریں اور بلند آواز میں مل کر محسن انسانیت حضور اکرم ﷺ پر درود و سلام بھیجیں، یہ حضور اکرم ﷺ سے عشق و محبت کا بہترین انداز ہے۔


خبر کا کوڈ: 620658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/620658/پاکستان-کے-کرپٹ-حکمرانوں-نے-قائداعظم-افکار-کو-پشت-ڈال-دیا-ہے-سجاد-مسعود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org