QR CodeQR Code

پیوٹا کی سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف واک

25 Mar 2017 19:58

شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد چلانے والوں کے خلاف مذمتی کلمات درج تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یونیورسٹی کیمپس میں سوشل میڈیا پر جاری گستاخانہ مواد کیخلاف واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں فیکلٹی ممبران، طلبہ اور مذہبی سکالرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نماز جمعہ کے بعد واک  کی گئی جو ٹی سی سی چوک پر ختم ہوئی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد چلانے والوں  کے خلاف مذمتی کلمات درج تھے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ایسی گستاخی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 621438

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/621438/پیوٹا-کی-سوشل-میڈیا-پر-گستاخانہ-مواد-کے-خلاف-واک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org