QR CodeQR Code

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری علیل، ہسپتال داخل کرا دیا گیا

27 Mar 2017 08:56

ترجمان پاکستان عوامی تحریک کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کو سینے میں انفیکشن ہوئی ہے، اور ڈاکٹر ان کا طبی معائنہ کر رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے کارکنوں اور پاکستانی قوم سے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کو فوری طور پر ٹورنٹو کے مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں پر ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ ترجمان پاکستان عوامی تحریک کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کو سینے میں انفیکشن ہوئی ہے، اور ڈاکٹر ان کا طبی معائنہ کر رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے کارکنوں اور پاکستانی قوم سے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 621845

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/621845/عوامی-تحریک-کے-سربراہ-ڈاکٹر-طاہرالقادری-علیل-ہسپتال-داخل-کرا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org