0
Monday 27 Mar 2017 08:56

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری علیل، ہسپتال داخل کرا دیا گیا

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری علیل، ہسپتال داخل کرا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کو فوری طور پر ٹورنٹو کے مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں پر ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ ترجمان پاکستان عوامی تحریک کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کو سینے میں انفیکشن ہوئی ہے، اور ڈاکٹر ان کا طبی معائنہ کر رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے کارکنوں اور پاکستانی قوم سے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 621845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش