QR CodeQR Code

شکارپور، نماز عید کے دوران خودکش حملہ کرنے کی کوشش کرنیوالے عثمان پٹھان کو سزائے موت سنا دی گئی

27 Mar 2017 14:30

یاد رہے کہ دہشت گرد عثمان نے عید الاضحیٰ کی نماز کے دوران اپنے آپ خودکش دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی تھی، مگر مقامی افراد اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو خودکش جیکٹ سمیت گرفتار کرلیا تھا، ملزم عثمان پٹھان کا تعلق سوات کی تحصیل کوزد بانڈی سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شکارپور میں نماز عید کے دوران خودکش حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد عثمان پٹھان کو انسداد دہشت گردی عدالت نے سزائے موت دینے کا حکم دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے عیدگاہ حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عثمان پٹھان کو سزائے موت، عمر قید اور 22 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ملزم نے عید الاضحی کی نماز کے دوران اپنے آپ خودکش دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی تھی، مگر مقامی افراد اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو خودکش جیکٹ سمیت گرفتار کرلیا تھا۔ ملزم عثمان پٹھان کا تعلق سوات کی تحصیل کوزد بانڈی سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 621976

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/621976/شکارپور-نماز-عید-کے-دوران-خودکش-حملہ-کرنے-کی-کوشش-کرنیوالے-عثمان-پٹھان-کو-سزائے-موت-سنا-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org