QR CodeQR Code

سی ٹی ڈی کی سیالکوٹ میں کارروائی، 2 خطرناک دہشتگرد گرفتار

28 Mar 2017 08:37

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر فورس نے کارروائی کی تو دونوں دہشتگردوں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں دہشتگردوں سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد سیالکوٹ میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔ دونوں دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں میں گلفام خان اور عثمان انصر شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر فورس نے کارروائی کی تو دونوں دہشتگردوں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں دہشتگردوں سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد سیالکوٹ میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔ دونوں دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ سہولت کار کی بھی تلاش جاری ہے جن کے پاس یہ دونوں دہشتگرد قیام پذیر تھے۔


خبر کا کوڈ: 622221

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/622221/سی-ٹی-ڈی-کی-سیالکوٹ-میں-کارروائی-2-خطرناک-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org