QR CodeQR Code

کراچی، ممکنہ ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کی تیاریاں، اسپتالوں میں ہائی الرٹ

30 Mar 2017 15:50

ڈی جی ہیلتھ سندھ ڈاکٹر محمد توفیق نے تمام سرکاری اسپتالوں کے ڈائریکٹرز و میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کیلئے تیاری کی جائے، اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک ٹریٹمنٹ سینٹرز قائم کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی محکمہ صحت نے ممکنہ ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کے لئے تمام سرکاری اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی و قائم مقام ڈی جی ہیلتھ سندھ ڈاکٹر محمد توفیق نے تمام سرکاری اسپتالوں کے ڈائریکٹرز و میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کیلئے تیاری کی جائے، اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک ٹریٹمنٹ سینٹرز قائم کئے جائیں، الگ بستر مختص کئے جائیں، عملے کو تعینات کیا جائے اور ادویات فراہم کرنے کے ساتھ ہیٹ اسٹروک کرائسز مینجمنٹ پلان آئندہ 24 گھنٹوں میں فراہم کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 623027

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/623027/کراچی-ممکنہ-ہیٹ-اسٹروک-سے-نمٹنے-کی-تیاریاں-اسپتالوں-میں-ہائی-الرٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org