QR CodeQR Code

وزیراعظم گیلانی کی منموہن اور سونیا گاندھی کو دورہ پاکستان کی دعوت

31 Mar 2011 00:05

اسلام ٹائمز:یوسف رضا گیلانی نے پاک بھارت میچ کے دوران وزیراعظم کے عشائیے میں منموہن کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے منموہن سے تمام ایشوز پر بات کی ہے۔ منموہن نے وزیراعظم گیلانی کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کو ساتھ ملایا


موہالی:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بھارتی ہم منصب منموہن سنگھ اور سونیا گاندھی کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی۔ موہالی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے سیمی فائنل میں کامیابی پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت تو میچ میں ہوتی ہے اور یہ دونوں ممالک کی جیت ہوئی ہے۔ پاک بھارت میچ کے دوران وزیراعظم  کے عشائیے میں منموہن کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے منموہن سے تمام ایشوز پر بات کی ہے۔ منموہن نے وزیراعظم گیلانی کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کو ساتھ ملایا۔ پاکستان اور بھارت کے عوام امن سے رہنا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 62313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/62313/وزیراعظم-گیلانی-کی-منموہن-اور-سونیا-گاندھی-کو-دورہ-پاکستان-دعوت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org