QR CodeQR Code

حج کرپشن اسکینڈل میں گرفتار حامد سعید کاظمی کو چودہ روزہ جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

31 Mar 2011 02:36

اسلام ٹائمز:ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل خالد نعیم نے صحافیوں کو بتایا کہ دوران تفتیش، سلور سٹی ملتان کے علاقے میں حامد سعید کاظمی کے بچوں کے نام پر 86 مرلے کے 14 پلاٹ کے شواہد بھی مل گئے ہیں


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر اسلام آباد کی مقامی عدالت کے سینئر سول جج اسلم گوندل کے روبرو پیش کیا گیا۔ فاضل جج نے سابق وفاقی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کے احکامات جاری کئے۔ حامد سعید کاظمی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی کی بجائے ایف آئی اے اکیڈمی کے روم نمبر ایک میں رکھا جائے گا، حکومت اس روم کو پہلے ہی سب جیل قرار دے چکی ہے۔ عدالت نے سب جیل میں عملہ تعینات کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔
 ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل خالد نعیم نے صحافیوں کو بتایا کہ دوران تفتیش، سلور سٹی ملتان کے علاقے میں حامد سعید کاظمی کے بچوں کے نام پر 86 مرلے کے 14 پلاٹ کے شواہد بھی مل گئے ہیں۔ جن کی مالیت تقریبا 40 لاکھ روپے ہے۔ حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت دائر ہونے پر تمام شواہد عدالت کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر سابق وفاقی وزیر کو سنٹرل جج اسپیشل راولپنڈی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 62319

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/62319/حج-کرپشن-اسکینڈل-میں-گرفتار-حامد-سعید-کاظمی-کو-چودہ-روزہ-جوڈیشنل-ریمانڈ-پر-جیل-بھیج-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org