QR CodeQR Code

پاراچنار، دھماکہ کیخلاف احتجاج کرنیوالے مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ، 2 افراد شہید، 9 زخمی

31 Mar 2017 13:39

دھماکہ کے بعد نوجوان احتجاج کرتے ہوئے کرم بازار میں مین چوک کی جانب جارہے تھے کہ وہاں موجود سکیورٹی فورسز نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں ہونے والے دھماکہ کے بعد اس اندوہناک واقعہ کیخلاف احتجاج کرنے والوں کے زخموں پر مرحم رکھنے کی بجائے مقامی فورسز نے انہی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید جبکہ 9 بے گناہ اور نہتے افراد زخمی ہوگئے۔ پاراچنار کے عوام تکفیری دہشتگردوں کی دہشتگردی کا نشانہ بننے کے بعد ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بن گئے۔ دھماکہ کے بعد نوجوان احتجاج کرتے ہوئے کرم بازار میں مین چوک کی جانب جارہے تھے کہ وہاں موجود سکیورٹی فورسز نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال  منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 623255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/623255/پاراچنار-دھماکہ-کیخلاف-احتجاج-کرنیوالے-مظاہرین-پر-فورسز-کی-فائرنگ-2-افراد-شہید-9-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org