0
Friday 31 Mar 2017 13:39

پاراچنار، دھماکہ کیخلاف احتجاج کرنیوالے مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ، 2 افراد شہید، 9 زخمی

پاراچنار، دھماکہ کیخلاف احتجاج کرنیوالے مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ، 2 افراد شہید، 9 زخمی
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں ہونے والے دھماکہ کے بعد اس اندوہناک واقعہ کیخلاف احتجاج کرنے والوں کے زخموں پر مرحم رکھنے کی بجائے مقامی فورسز نے انہی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید جبکہ 9 بے گناہ اور نہتے افراد زخمی ہوگئے۔ پاراچنار کے عوام تکفیری دہشتگردوں کی دہشتگردی کا نشانہ بننے کے بعد ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بن گئے۔ دھماکہ کے بعد نوجوان احتجاج کرتے ہوئے کرم بازار میں مین چوک کی جانب جارہے تھے کہ وہاں موجود سکیورٹی فورسز نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال  منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 623255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش