QR CodeQR Code

گورنر خیبر پی کے کا پارا چنار میں معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

31 Mar 2017 18:53

اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ ملک کو فسادیوں سے پاک کرکے ہی دم لینگے، انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا انجینیئر اقبال ظفر جھگڑا نے پاراچنار میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس میں معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر نے پولیٹیکل انتظامیہ کو جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں تیز اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتالوں کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ گورنر نے مزید کہا کہ ملک کو فسادیوں سے پاک کرکے ہی دم لیں گے۔ گورنر نے بم دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ گہرے ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 623357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/623357/گورنر-خیبر-پی-کے-کا-پارا-چنار-میں-معصوم-شہریوں-کی-شہادت-پر-گہرے-دکھ-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org