QR CodeQR Code

ایل او سی پہ بھارتی جارحیت جاری، ایک شخص زخمی

1 Apr 2017 21:02

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے باعث ایک شہری زخمی ہو گیا ہے تاہم پاک فوج کے بھر پور جواب نے بھارتی بندوقوں پر خاموشی طاری کروا دی۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی افواج کی جانب سے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔ پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے باعث ایک شہری زخمی ہو گیا ہے تاہم پاک فوج کے بھر پورجواب نے بھارتی بندوقوں پر خاموشی طاری کروا دی۔ دوسری جانب دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں، بھارت خطے کے امن کو خطرے میں نہ ڈالے۔


خبر کا کوڈ: 623723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/623723/ایل-او-سی-پہ-بھارتی-جارحیت-جاری-ایک-شخص-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org