QR CodeQR Code

کشمیری آزادی کے سوا کوئی پیکج قبول نہیں کریں گے، شفیق الرحمن

4 Apr 2017 08:20

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعۃ الدعوۃ اسلام آباد کے مسئول کا کہنا تھا کہ آزادی کی یہ تحریک تیسری نسل کو منتقل ہو چکی ہے جو کسی صورت کمپرومائز کرنے کے لیے تیار نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعۃ الدعوۃ اسلام آباد کے مسئول مولانا شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ نریندر مودی کے دورہ کشمیر پر وادی کو جیل میں تبدیل کر کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انھون نے یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے دورہ کشمیر پر پوری کشمیری قوم سراپا احتجاج ہے۔ کشمیری آزادی کے سوا کوئی پیکج قبول نہیں کریں گے، آزادی کے سوا کشمیریوں کا کوئی مطالبہ نہیں ہے۔ بھارت فوجی طاقت کے استعمال میں ناکامی کے بعد معاشی لالچ کے ذریعے کشمیریوں کو ورغلانا چاہتا ہے لیکن آزادی کی یہ تحریک تیسری نسل کو منتقل ہو چکی ہے جو کسی صورت کمپرومائز کرنے کے لیے تیار نہیں۔


خبر کا کوڈ: 624441

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/624441/کشمیری-آزادی-کے-سوا-کوئی-پیکج-قبول-نہیں-کریں-گے-شفیق-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org