QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کرپشن کی بادشاہ ہے، ایم کیو ایم پاکستان

4 Apr 2017 14:58

کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ رہنماء امین الحق نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے میں آئی جی کی نہیں پوسٹ مین کی ضرورت ہے، ایم کیو ایم پاکستان سندھ حکومت کیساتھ عوامی مسائل کے ایشو پر کوئی سمجھوتا نہیں کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی بے حس لوگوں پر مشتمل حکومت ہے، جو کرپشن کی بادشاہ ہے۔ کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سالانہ انتخابات برائے 2017ء کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امین الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو صوبے میں آئی جی کی نہیں پوسٹ مین کی ضرورت ہے، کے ڈی اے میں ایم کیو ایم (پاکستان) کی حمایت یافتہ ایمپلائز یونین 6 اپریل کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، کیونکہ اب ایم کیو ایم سے سیاسی وڈیرے ڈرائی کلین ہو کر چلے گئے ہیں اور اب ایم کیو ایم (پاکستان) میں اصلی غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے اس کے ملازمین کا ہے اور اس بلڈنگ میں کام والے تمام لوگوں کے ان حقوق ملنا چاہیے، باہر سے کے ڈی اے میں کسی کو نہیں لایا جائے گا اور اس سلسلے میں ایم کیو ایم (پاکستان) پالیسی بنا چکی ہے۔ انھوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایم کیوایم (پاکستان) سندھ حکومت کے ساتھ عوامی مسائل کے ایشو پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 624600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/624600/پیپلز-پارٹی-کی-سندھ-حکومت-کرپشن-بادشاہ-ہے-ایم-کیو-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org