QR CodeQR Code

مردم شماری کی ٹیم پر حملہ کرنیوالوں کو سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑیں گے، کورکمانڈر لاہور

5 Apr 2017 11:40

لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کہا کہ جوانوں نے قومی فریضہ سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، حملہ کرنیوالوں کو سزا دئیے بغیر نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا، دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردم شماری کی ٹیم پر حملہ کرنے والوں کو سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑیں گے۔ بیدیاں روڈ پر دھماکے کے بعد زخمیوں کی عیادت کرنے کیلئے کور کمانڈر لاہور سی ایم ایچ پہنچے اورزخمیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جوانوں نے قومی فریضہ سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، حملہ کرنیوالوں کو سزا دئیے بغیر نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا، دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 624848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/624848/مردم-شماری-کی-ٹیم-پر-حملہ-کرنیوالوں-کو-سزا-دیئے-بغیر-نہیں-چھوڑیں-گے-کورکمانڈر-لاہور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org