0
Wednesday 5 Apr 2017 11:40

مردم شماری کی ٹیم پر حملہ کرنیوالوں کو سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑیں گے، کورکمانڈر لاہور

مردم شماری کی ٹیم پر حملہ کرنیوالوں کو سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑیں گے، کورکمانڈر لاہور
اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردم شماری کی ٹیم پر حملہ کرنے والوں کو سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑیں گے۔ بیدیاں روڈ پر دھماکے کے بعد زخمیوں کی عیادت کرنے کیلئے کور کمانڈر لاہور سی ایم ایچ پہنچے اورزخمیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جوانوں نے قومی فریضہ سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، حملہ کرنیوالوں کو سزا دئیے بغیر نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا، دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 624848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش