QR CodeQR Code

پشاور، پاک فضائیہ کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ زخمی

6 Apr 2017 14:42

پاکستان ایئر فورس کا مشاق طیارہ کوہاٹ سے پشاور آ رہا تھا کہ موسم کی خرابی کے باعث بے قابو ہوا اور اس نے متنی کے علاقے سرہ خورہ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی، اس دوران طیارے کو جزوی نقصان پہنچا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پاک فضائیہ کے تربیتی مشاق طیارے نے متنی سرہ خورہ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی، جس کے باعث طیارہ کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ پائلٹ بھی معمولی زخمی ہوا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا مشاق طیارہ کوہاٹ سے پشاور آ رہا تھا کہ موسم کی خرابی کے باعث بے قابو ہوا اور اس نے متنی کے علاقے سرہ خورہ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی، اس دوران طیارے کو جزوی نقصان پہنچا، جبکہ پائلٹ بھی معمولی زخمی ہوا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے میں پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔


خبر کا کوڈ: 625275

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/625275/پشاور-پاک-فضائیہ-کے-طیارے-کی-ہنگامی-لینڈنگ-پائلٹ-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org