QR CodeQR Code

بھارتی جاسوس کو پھانسی کی سزا، پاکستان میں سکیورٹی سخت کر دی گئی

12 Apr 2017 11:56

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ذمہ داران کو سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ جس کے بعد اہم سرکاری و نجی عمارتوں، رش والے مقامات خصوصاً حساس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی تنصیبات کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد ملک دشمن عناصر کی جانب سے کسی بھی ممکنہ تحریبی کارروائی سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ذمہ داران کو سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ جس کے بعد اہم سرکاری و نجی عمارتوں، رش والے مقامات خصوصاً حساس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی تنصیبات کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام بھی مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ سرچ آپریشنز کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 627021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/627021/بھارتی-جاسوس-کو-پھانسی-کی-سزا-پاکستان-میں-سکیورٹی-سخت-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org