QR CodeQR Code

شہدائے اے پی ایس کے بہن بھائیوں کو ملک بھر میں مفت میڈیکل تعلیم دینے کا اعلان

14 Apr 2017 17:05

وزیراعلٰی پرویز خٹک نے محکمہ صحت کیطرف سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دیدی ہے، جسکے تحت شہداء کے بہن بھائیوں کو اوپن میرٹ پر پاکستان کے کسی بھی میڈیکل کالج میں داخلے کی صورت میں انکے تعلیمی اخراجات صوبائی حکومت برداشت کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید طلباء کے بہن بھائیوں کو مفت میڈیکل کی تعلیم دینے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اس سلسلے میں محکمہ صحت کی طرف سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت شہداء کے بہن بھائیوں کو اوپن میرٹ پر پاکستان کے کسی بھی میڈیکل کالج میں داخلے کی صورت میں ان کے تعلیمی اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔ ان اخراجات میں کالج کی فیس اور رہائش شامل ہیں۔ اس پیکیج کا اطلاق پاکستان بھر کے سرکاری اور نجی دونوں میڈیکل کالجز پر ہوگا، تاہم ایسے میڈیکل کالجوں کا پی ایم ڈی سے تسلیم شدہ ہونا ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 627605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/627605/شہدائے-اے-پی-ایس-کے-بہن-بھائیوں-کو-ملک-بھر-میں-مفت-میڈیکل-تعلیم-دینے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org