0
Friday 14 Apr 2017 17:05

شہدائے اے پی ایس کے بہن بھائیوں کو ملک بھر میں مفت میڈیکل تعلیم دینے کا اعلان

شہدائے اے پی ایس کے بہن بھائیوں کو ملک بھر میں مفت میڈیکل تعلیم دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید طلباء کے بہن بھائیوں کو مفت میڈیکل کی تعلیم دینے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اس سلسلے میں محکمہ صحت کی طرف سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت شہداء کے بہن بھائیوں کو اوپن میرٹ پر پاکستان کے کسی بھی میڈیکل کالج میں داخلے کی صورت میں ان کے تعلیمی اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔ ان اخراجات میں کالج کی فیس اور رہائش شامل ہیں۔ اس پیکیج کا اطلاق پاکستان بھر کے سرکاری اور نجی دونوں میڈیکل کالجز پر ہوگا، تاہم ایسے میڈیکل کالجوں کا پی ایم ڈی سے تسلیم شدہ ہونا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 627605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش