QR CodeQR Code

پشاور، دھماکہ اور بھتہ میں ملوث 2 ملزم بری

16 Apr 2017 17:59

ملزمان مقصود عرف کالا اور رحیم داد عرف غازی ساکنان بڈھ بیر پر الزام ہے کہ انہوں نے مدعی مقدمہ سعید سے 20 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور بھتہ کی عدم ادائیگی پر اس کی مشروبات ایجنسی کے باہر دھماکہ بھی کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج طارق یوسفزئی نے دھماکہ خیز مواد استعمال کرنے اور بھتہ طلب کرنے کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان کو ناکافی ثبوت کی بناء پر بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ شبیر حسین گگیانی نے کیس کی پیروی کی۔ ملزمان مقصود عرف کالا اور رحیم داد عرف غازی ساکنان بڈھ بیر پر الزام ہے کہ انہوں نے مدعی مقدمہ سعید سے 20 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور بھتہ کی عدم ادائیگی پر اس کی مشروبات ایجنسی کے باہر دھماکہ بھی کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 628248

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/628248/پشاور-دھماکہ-اور-بھتہ-میں-ملوث-2-ملزم-بری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org