QR CodeQR Code

وزیراعظم کیخلاف قرارداد لانے کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب

24 Apr 2017 19:37

قرارداد میں تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے سپیکر کے پی کے اسد قیصر کے خلاف قرار داد لائے جانے کا امکان بھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کے خلاف قرارداد پیش کرنے کے لیے اجلاس کو وقت سے پہلے ہی طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ 2 مئی تھی تاہم اب 25 اپریل کو اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جس میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی وزیراعظم کے خلاف قرارداد پیش کریں گے۔ قرارداد میں تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے سپیکر کے پی کے اسد قیصر کے خلاف قرار داد لائے جانے کا امکان بھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 630484

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/630484/وزیراعظم-کیخلاف-قرارداد-لانے-کیلئے-خیبر-پختونخوا-اسمبلی-کا-اجلاس-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org