QR CodeQR Code

’’گو نواز گو‘‘ اب پوری قوم کا نعرہ بن چکا ہے، جہانگیر ترین

26 Apr 2017 21:58

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء کا لودھراں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کو اب گھر جانا ہی ہوگا۔ پنجاب حکومت کسانوں کا استحصال بند کرے، انہیں پورے حقائق دیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 28 اپریل کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی رہنماء پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی 2 دہائی پر مشتمل جدوجہد رنگ لائے گی، جلد نیا پاکستان بنے گا۔ تفصیلات کے مطابق لودھراں میں تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ گو نواز گو کا نعرہ اب پوری قوم کا نعرہ بن چکا ہے، وزیراعظم نواز شریف کو اب گھر جانا ہی ہوگا۔ پنجاب حکومت کسانوں کا استحصال بند کرے، انہیں پورے حقائق دیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 28 اپریل کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 631176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/631176/گو-نواز-گو-اب-پوری-قوم-کا-نعرہ-بن-چکا-ہے-جہانگیر-ترین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org