QR CodeQR Code

خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 خطرناک دہشتگرد ہلاک

27 Apr 2017 09:52

سی ٹی ڈی ذرائع کیمطابق دہشتگردوں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے فرار ہونیوالے دیگر 5 دہشتگردوں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کے ادارے سی ٹی ڈی نے خانیوال میں جہانیاں کے مقام پر دہشتگردوں کیخلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے دوران سی ٹی ڈی سے جھڑپ میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے فرار ہونیوالے دیگر 5 دہشت گردوں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 631239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/631239/خانیوال-میں-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-3-خطرناک-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org