QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، شور کوٹ سے 2 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

29 Apr 2017 16:04

مقتولین کی شناخت سمیع اللہ اور ارشاد کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ صدر کی حدود شورکوٹ کے قریب کھیتوں سے 2 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت سمیع اللہ اور ارشاد کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوا ہے، تاہم مقتولین کے ورثاء کی جانب سے رابطہ کرنے پر مقدمہ میں ملزمان کو نامزد کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 631952

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/631952/ڈی-آئی-خان-شور-کوٹ-سے-2-افراد-کی-گولیوں-چھلنی-لاشیں-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org