QR CodeQR Code

دیر بالا، مسافر کوچ گہری کھائی میں جا گری، 10 مسافر جاں بحق 12 زخمی

30 Apr 2017 09:40

ابتدائی اطلاعات کیمطابق مسافروں کو راولپنڈی سے ضلع چترال لے جانیوالی کوسٹر لواری ٹاپ کے قریب گہری کھائی میں جا گری، جسکے نتیجہ میں 10 مسافر جاں بحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ دیر بالا میں لواری ٹاپ کے قریب کوسٹر گہری کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 10 مسافر جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافروں کو راولپنڈی سے ضلع چترال  لے جانے والی کوسٹر لواری ٹاپ کے قریب گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجہ میں 10 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ میں 12 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 632147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/632147/دیر-بالا-مسافر-کوچ-گہری-کھائی-میں-جا-گری-10-جاں-بحق-12-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org