0
Sunday 30 Apr 2017 09:40

دیر بالا، مسافر کوچ گہری کھائی میں جا گری، 10 مسافر جاں بحق 12 زخمی

دیر بالا، مسافر کوچ گہری کھائی میں جا گری، 10 مسافر جاں بحق 12 زخمی
اسلام ٹائمز۔ دیر بالا میں لواری ٹاپ کے قریب کوسٹر گہری کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 10 مسافر جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافروں کو راولپنڈی سے ضلع چترال  لے جانے والی کوسٹر لواری ٹاپ کے قریب گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجہ میں 10 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ میں 12 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 632147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش