QR CodeQR Code

اسلامی ایٹمی پاکستان دنیائے کفر کو برداشت نہیں، اجمل قادری

30 Apr 2017 18:32

جے یو آئی (س) کے رہنما کا کہنا تھا کہ عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے خوفناک سازشیں کر رہے ہیں، آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں کے اثرات زائل کرنے کیلئے لبرل ازم کی باتیں ہو رہی ہیں، کلبھوشن کی پھانسی کیلئے تمام آئینی تقاضے پورے کئے گئے ہیں، بین الاقوامی سطح پر کو دباؤ قبول نہیں کرنا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ کیولری گراؤنڈ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی امیر و جے یو آئی (س) کے رہنما مولانا اجمل قادی نے کہا ہے کہ اسلامی ایٹمی پاکستان دنیائے کفر کو برداشت نہیں، وہ اسے عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے خوفناک سازشیں کر رہے ہیں، آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں کے اثرات زائل کرنے کیلئے لبرل ازم کی باتیں ہو رہی ہیں، کلبھوشن کی پھانسی کیلئے تمام آئینی تقاضے پورے کئے گئے ہیں، بین الاقوامی سطح پر کو دباؤ قبول نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سودی معیشت سے تائب ہوکر ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کر سکتا ہے، سودی نظام معیشت نے قوم کو قرضوں میں جکڑ دیا ہے اور ہر پاکستانی ایک لاکھ پندرہ ہزار کا مقروض ہو چکا ہے، ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کا خواب اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا جب تک حکمران خود آئین شکنی کا رویہ ترک نہیں کرتے، وحی الٰہی کی تعلیمات چھوڑ کر کوئی قوم فلاح نہیں پا سکتی، انسانیت امن و سکون چاہتی ہے تو اسے ایک بار پھر اللہ تعالیٰ کے احکامات کے تابع زندگی کی طرف لوٹنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 632359

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/632359/اسلامی-ایٹمی-پاکستان-دنیائے-کفر-کو-برداشت-نہیں-اجمل-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org