QR CodeQR Code

اختیارات کے ناجائز استعمال پر ایس ڈی پی او شبقدر فیاض معطل، انکوائری شروع

2 May 2017 13:14

سی پی او پشاور سے جاری اعلامیے کیمطابق ایس ڈی پی او کیخلاف کارروائی عوامی شکایات پر کی گئی ہے، جبکہ مزید محکمانہ کارروائی کیلئے معطل ہونیوالے ایس ڈی پی او کے رویئے اور کارکردگی کے بارے میں عوام سے بھی معلومات لی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان نے بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات پر ایس ڈی پی او شبقدر فیاض خان کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری اعلامیے کے مطابق ایس ڈی پی او کے خلاف کارروائی عوامی شکایات پر کی گئی ہے، جبکہ مزید محکمانہ کارروائی کیلئے معطل ہونے والے ایس ڈی پی او کے رویئے اور کارکردگی کے بارے میں عوام سے بھی معلومات لی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 632670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/632670/اختیارات-کے-ناجائز-استعمال-پر-ایس-ڈی-پی-او-شبقدر-فیاض-معطل-انکوائری-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org