QR CodeQR Code

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیر فیصل صالح حیات ٹریفک حادثے میں زخمی

4 May 2017 09:19

فیصل صالح حیات کی گاڑی فیصل آباد میں امین پور کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔ حادثے میں فیصل صالح حیات کے ڈرائیور قاسم کو بھی زخم آئے ہیں تاہم معجزانہ طور پر دونوں کی زندگیاں بچ گئیں۔ حادثے کے بعد دونوں کو فوری طور پر الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے کے باعث فیصل صالح حیات کی بائیں کلائی بھی ٹوٹ چکی ہے جبکہ انکے سر، ہونٹ اور چہرے پر گہرے زخم آئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل صالح حیات ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔ وہ لاہور سے فیصل آباد جا رہے تھے۔ فیصل صالح حیات کی گاڑی فیصل آباد میں امین پور کے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔ حادثے میں فیصل صالح حیات کے ڈرائیور قاسم کو بھی زخم آئے ہیں تاہم معجزانہ طور پر دونوں کی زندگیاں بچ گئیں۔ حادثے کے بعد دونوں کو فوری طور پر الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے کے باعث فیصل صالح حیات کی بائیں کلائی بھی ٹوٹ چکی ہے جبکہ انکے سر، ہونٹ اور چہرے پر گہرے زخم آئے ہیں مگر ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ڈاکٹروں کا ایک پیننل آئندہ چند گھنٹوں میں فیصلہ کرے گا کہ فیصل صالح حیات کو لاہور کے کسی ہسپتال منتقل کیا جا ئے گا یا الائیڈ ہسپتال میں ہی علاج ہو گا۔ ذرائع کے مطابق فیصل صالح حیات کو آپریشن تھیٹر سے ریکوری روم منتقل کردیا گیا ہے۔ ٹریفک حادثے کے بعد فیصل صالح حیات کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔


خبر کا کوڈ: 633306

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/633306/پیپلزپارٹی-کے-سینئر-رہنما-سابق-وزیر-فیصل-صالح-حیات-ٹریفک-حادثے-میں-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org