QR CodeQR Code

آزاد کشمیر میں کسی فتنہ کو سر نہیں اٹھانے دیا جائے گا، طاہر بکوٹی

5 May 2017 10:44

قانون ساز اسمبلی میں ختم نبوت سے متعلق قرارداد کی منظوری اور آئین میں ترامیم کرنے کے فیصلہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے سجادہ نشین کا کہنا تھا کہ اسلامی نظام کے نفاذ سے ہمارے مسائل حل ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سجادہ نشین صاحبزادہ محمد طاہر بکوٹی نے قانون ساز اسمبلی میں ختم نبوت سے متعلق قرارداد کی منظوری اور آئین میں ترامیم کرنے کے فیصلہ پر وزیراعظم آزاد کشمیر اور قانون ساز اسمبلی کے ممبران کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی نے ختم نبوت سے متعلق قرارداد منظور کر کے جہاں عاشق رسول ہونے کا ثبوت دیا ہے وہاں ہی اس پیغام کو عام کر دیا ہے کہ آزاد کشمیر میں کسی فتنہ کو سر نہیں اٹھانے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے تاقیامت قائم رہے گا، اسلامی نظام کے نفاذ سے ہمارے مسائل حل ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 633606

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/633606/آزاد-کشمیر-میں-کسی-فتنہ-کو-سر-نہیں-اٹھانے-دیا-جائے-گا-طاہر-بکوٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org