QR CodeQR Code

کراچی سمیت پورے سندھ میں امن و امان کی مکمل بحالی تک کوششیں جاری رہینگی، آرمی چیف

7 May 2017 18:35

جنرل قمر جاوید باجوہ کو کور ہیڈکوارٹر کراچی میں شہر میں امن وامان کی صورتحال سمیت آپریشن رد الفساد میں پیشرفت اور مردم شماری پر بریفنگ دی گئی، انہوں نے مردم شماری کا ٹاسک پورا کرنے پر فوج اور رینجرز کے جوانوں کی تعریف کی، جبکہ باغیوں کو قومی دھارے میں واپس لانے میں فورسز کے کردار کو بھی سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن پاکستان کے استحکام کیلئے ضروری ہے اور شہر کی صورتحال معمول پر آنے تک کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کور ہیڈکوارٹر کراچی پہنچے، جہاں کور کمانڈر کراچی شاہد بیگ مرزا اور ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ کو کراچی میں امن وامان کی صورتحال سمیت آپریشن رد الفساد میں پیشرفت اور مردم شماری کے عمل پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے مردم شماری کا ٹاسک پورا کرنے پر پاک فوج اور سندھ رینجرز کے جوانوں کی تعریف کی، جبکہ باغیوں کو قومی دھارے میں واپس لانے میں فورسز کے کردار کو بھی سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن پاکستان کے استحکام کیلئے ضروری ہے اور کراچی سمیت پورے سندھ میں امن و امان کی مکمل بحالی تک فورسز کی کوششیں جاری رہیں گی۔


خبر کا کوڈ: 634451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/634451/کراچی-سمیت-پورے-سندھ-میں-امن-امان-کی-مکمل-بحالی-تک-کوششیں-جاری-رہینگی-ا-رمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org