0
Sunday 7 May 2017 18:35

کراچی سمیت پورے سندھ میں امن و امان کی مکمل بحالی تک کوششیں جاری رہینگی، آرمی چیف

کراچی سمیت پورے سندھ میں امن و امان کی مکمل بحالی تک کوششیں جاری رہینگی، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن پاکستان کے استحکام کیلئے ضروری ہے اور شہر کی صورتحال معمول پر آنے تک کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کور ہیڈکوارٹر کراچی پہنچے، جہاں کور کمانڈر کراچی شاہد بیگ مرزا اور ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ کو کراچی میں امن وامان کی صورتحال سمیت آپریشن رد الفساد میں پیشرفت اور مردم شماری کے عمل پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے مردم شماری کا ٹاسک پورا کرنے پر پاک فوج اور سندھ رینجرز کے جوانوں کی تعریف کی، جبکہ باغیوں کو قومی دھارے میں واپس لانے میں فورسز کے کردار کو بھی سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن پاکستان کے استحکام کیلئے ضروری ہے اور کراچی سمیت پورے سندھ میں امن و امان کی مکمل بحالی تک فورسز کی کوششیں جاری رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 634451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش