QR CodeQR Code

سیالکوٹ، انڈوں سے عمران خان کا نشانہ لگانے والے کیلئے 2 لاکھ انعام کا اعلان

7 May 2017 22:31

حمزہ یوتھ ونگ کے صدر ولید آصف بٹ انڈوں اور ٹماٹروں کی کھیپ لیکر سیالکوٹ پہنچ گئے ہیں، وہ اس سے پہلے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور لاک ڈاؤن کے موقع پر بھی کھلاڑیوں پر انڈے پھینک چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں عمران خان پر انڈوں اور ٹماٹروں سے حملہ کرنے کا منصوبہ تیار، گوجرانوالہ کے لیگی کارکن سیالکوٹ پہنچ گئے، درست نشانہ لگانے والے کے لئے 2 لاکھ روپے انعام بھی رکھ دیا۔ جناح سٹیڈیم میں پی ٹی آئی کا پاور شو جاری ہے، رنگ میں بھنگ ڈالنے کے لئے گوجرانوالہ کے لیگی کارکنوں نے بڑا منصوبہ بنا لیا ہے، حمزہ یوتھ ونگ کے صدر ولید آصف بٹ انڈوں اور ٹماٹروں کی کھیپ لیکر سیالکوٹ پہنچ گئے ہیں۔ ولید آصف بٹ نے تاک تاک کر نشانہ مارنے والوں کا گروپ بھی بنا لیا ہے، درست نشانہ لگانے پر 2 لاکھ روپے انعام بھی ملے گا، ولید آصف بٹ اس سے پہلے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور لاک ڈاؤن کے موقع پر بھی کھلاڑیوں پر انڈے پھینک چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 634499

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/634499/سیالکوٹ-انڈوں-سے-عمران-خان-کا-نشانہ-لگانے-والے-کیلئے-2-لاکھ-انعام-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org