QR CodeQR Code

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹوں نے سی آئی اے اہلکاروں کے روپ میں جنداللہ کو ایران کیخلاف تیار کیا، فارن پالیسی

12 May 2017 00:22

میگزین کیمطابق اسرائیل کی اس کارروائی پر امریکہ کے اسوقت کے صدر جارج ڈبلیو بش ناراض ہوگئے، ناراضگی کی وجہ موساد کے ایجنٹوں کے امریکی پاسپورٹ اور امریکی ڈالر کا استعمال تھا۔ میگزین کیمطابق جنداللہ ایک دہشتگرد تنظیم ہے، جسکی بنیادیں پاکستان میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے دو ہزار سات اور آٹھ میں ایران سے لڑنے کے لئے کالعدم جنداللہ کے جنگجوئوں کو تیار کیا تھا۔ معروف میگزین فارن پالیسی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ موساد کے ایجنٹوں نے سی آئی اے ایجنٹس کا روپ دھار کر جند اللہ سے رابطہ کیا تھا۔ میگزین نے مزید انکشاف کیا کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف لڑنے کے لئے جنداللہ کے دہشت گردوں کو تیار کیا، اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹوں نے سی آئی اے اہل کاروں کے روپ میں جنداللہ سے رابطہ کیا۔ میگزین کے مطابق اسرائیل کی اس کارروائی پر امریکہ کے اس وقت کے صدر جارج ڈبلیو بش ناراض ہوگئے، ناراضگی کی وجہ موساد کے ایجنٹوں کے امریکی پاسپورٹ اور امریکی ڈالر کا استعمال تھا۔ میگزین کے مطابق جنداللہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے، جس کی بنیادیں پاکستان میں ہیں۔ جنداللہ نے پاکستانی سرحد کے ساتھ ایرانی علاقے میں کارروائیاں کر کے ایرانی اہل کاروں کو قتل کیا۔ فارن پالیسی میگزین کی اس خبر کو خود اسرائیل کے سب سے اہم اخبار ہارٹز نے بھی نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 635934

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/635934/اسرائیلی-خفیہ-ایجنسی-موساد-کے-ایجنٹوں-نے-سی-ا-ئی-اے-اہلکاروں-روپ-میں-جنداللہ-کو-ایران-کیخلاف-تیار-کیا-فارن-پالیسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org