0
Friday 12 May 2017 00:22

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹوں نے سی آئی اے اہلکاروں کے روپ میں جنداللہ کو ایران کیخلاف تیار کیا، فارن پالیسی

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹوں نے سی آئی اے اہلکاروں کے روپ میں جنداللہ کو ایران کیخلاف تیار کیا، فارن پالیسی
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے دو ہزار سات اور آٹھ میں ایران سے لڑنے کے لئے کالعدم جنداللہ کے جنگجوئوں کو تیار کیا تھا۔ معروف میگزین فارن پالیسی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ موساد کے ایجنٹوں نے سی آئی اے ایجنٹس کا روپ دھار کر جند اللہ سے رابطہ کیا تھا۔ میگزین نے مزید انکشاف کیا کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف لڑنے کے لئے جنداللہ کے دہشت گردوں کو تیار کیا، اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹوں نے سی آئی اے اہل کاروں کے روپ میں جنداللہ سے رابطہ کیا۔ میگزین کے مطابق اسرائیل کی اس کارروائی پر امریکہ کے اس وقت کے صدر جارج ڈبلیو بش ناراض ہوگئے، ناراضگی کی وجہ موساد کے ایجنٹوں کے امریکی پاسپورٹ اور امریکی ڈالر کا استعمال تھا۔ میگزین کے مطابق جنداللہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے، جس کی بنیادیں پاکستان میں ہیں۔ جنداللہ نے پاکستانی سرحد کے ساتھ ایرانی علاقے میں کارروائیاں کر کے ایرانی اہل کاروں کو قتل کیا۔ فارن پالیسی میگزین کی اس خبر کو خود اسرائیل کے سب سے اہم اخبار ہارٹز نے بھی نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 635934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش