QR CodeQR Code

کے الیکٹرک کو 16 ارب میں فروخت کرکے عوام پر ظلم کیا گیا، حافظ نعیم الرحمٰن

14 May 2017 17:37

نمائش چورنگی پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے کہا کہ 17 مئی کو گورنر سے ملاقات کے بعد نئی حکمت عملی مرتب کریں گے، ہماری جدوجہد عوامی مسائل کے حل کے لئے ہے، کے الیکٹرک کو فرار کا موقع نہیں دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کے الیکٹرک کو 16 ارب میں فروخت کرکے عوام پر ظلم کیا گیا۔ جماعت اسلامی کراچی کے تحت کے الیکٹرک کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کی، شرکاء نے لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ ختم کرنے اوور بلنگ میں مد میں لی گئی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 17 مئی کو گورنر سے ملاقات کے بعد نئی حکمت عملی مرتب کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ ہماری جدوجہد عوامی مسائل کے حل کے لئے ہے، کے الیکٹرک کو فرار کا موقع نہیں دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 636718

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/636718/کے-الیکٹرک-کو-16-ارب-میں-فروخت-کرکے-عوام-پر-ظلم-کیا-گیا-حافظ-نعیم-الرحم-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org