0
Sunday 14 May 2017 17:37

کے الیکٹرک کو 16 ارب میں فروخت کرکے عوام پر ظلم کیا گیا، حافظ نعیم الرحمٰن

کے الیکٹرک کو 16 ارب میں فروخت کرکے عوام پر ظلم کیا گیا، حافظ نعیم الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کے الیکٹرک کو 16 ارب میں فروخت کرکے عوام پر ظلم کیا گیا۔ جماعت اسلامی کراچی کے تحت کے الیکٹرک کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کی، شرکاء نے لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ ختم کرنے اوور بلنگ میں مد میں لی گئی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 17 مئی کو گورنر سے ملاقات کے بعد نئی حکمت عملی مرتب کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ ہماری جدوجہد عوامی مسائل کے حل کے لئے ہے، کے الیکٹرک کو فرار کا موقع نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 636718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش