QR CodeQR Code

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تحلیل کا فیصلہ واپس لیا جائے، الطاف حسین

7 Apr 2011 00:12

اسلام ٹائمز:متحدہ قومی موومنٹ کے قائد نے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن تحلیل کرنے سے طلبہ پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند ہوں گے اور اعلیٰ تعلیم کا نظام تباہ ہو جائے گا


کراچی:اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تحلیل کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ الطاف حسین نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم کے تحت مختلف وزارتوں اور محکموں کی صوبوں کو منتقلی اپنی جگہ درست عمل ہے لیکن ہائر ایجوکیشن ملک کے طلبہ کی اعلیٰ تعلیم کا انتہائی اہم ادارہ ہے اسے جس انداز سے تحلیل کیا جا رہا ہے، وہ انتہائی تشویشناک ہے۔
الطاف حسین نے کہا کہ دنیا میں ہائر ایجوکیشن کی وزارتیں موجود ہیں لیکن ہم تعلیم کے شعبہ پر مزید توجہ دینے کے بجائے ہائر ایجوکیشن کا وفاقی ادارہ بھی بیدردی سے تحلیل کر رہے ہیں جس سے ملک میں طلبہ پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند ہوں گے اور اعلیٰ تعلیم کا نظام تباہ ہو جائے گا۔ الطاف حسین نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تحلیل اور تقسیم کا فیصلہ واپس لیا جائے اور اعلیٰ تعلیم کے نظام کو تباہ نہ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 63672

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/63672/ہائر-ایجوکیشن-کمیشن-کی-تحلیل-کا-فیصلہ-واپس-لیا-جائے-الطاف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org