0
Thursday 7 Apr 2011 00:12

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تحلیل کا فیصلہ واپس لیا جائے، الطاف حسین

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تحلیل کا فیصلہ واپس لیا جائے، الطاف حسین
کراچی:اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تحلیل کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ الطاف حسین نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم کے تحت مختلف وزارتوں اور محکموں کی صوبوں کو منتقلی اپنی جگہ درست عمل ہے لیکن ہائر ایجوکیشن ملک کے طلبہ کی اعلیٰ تعلیم کا انتہائی اہم ادارہ ہے اسے جس انداز سے تحلیل کیا جا رہا ہے، وہ انتہائی تشویشناک ہے۔
الطاف حسین نے کہا کہ دنیا میں ہائر ایجوکیشن کی وزارتیں موجود ہیں لیکن ہم تعلیم کے شعبہ پر مزید توجہ دینے کے بجائے ہائر ایجوکیشن کا وفاقی ادارہ بھی بیدردی سے تحلیل کر رہے ہیں جس سے ملک میں طلبہ پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند ہوں گے اور اعلیٰ تعلیم کا نظام تباہ ہو جائے گا۔ الطاف حسین نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تحلیل اور تقسیم کا فیصلہ واپس لیا جائے اور اعلیٰ تعلیم کے نظام کو تباہ نہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 63672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش