QR CodeQR Code

سانحہ مستونگ جیسی بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، مولانا عبدالغفور حیدری

14 May 2017 22:07

اسپتال سے دئیے گئے ویڈیو پیغام میں جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنماء نے کہا کہ نظریات، عقائد، پاکستان کے تحفظ اور بلوچستان کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے کام جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ جیسی بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ اسپتال سے دئیے گئے ویڈیو پیغام میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ نظریات، عقائد، پاکستان کے تحفظ اور بلوچستان کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوستوں سے مشاورت کے بعد شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل واپس لی، خدشہ تھاکہ شرپسند موقع سے فائدہ نہ اٹھائیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد مجھے ایک گھنٹے میں سی ایم ایچ پہنچا دیا گیا، تاخیر ہوجاتی تو نقصان کا اندیشہ تھا، اللہ کے فضل سے اب روبہ صحت ہوں۔


خبر کا کوڈ: 636799

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/636799/سانحہ-مستونگ-جیسی-بزدلانہ-کارروائیوں-سے-مرعوب-نہیں-ہوں-گے-مولانا-عبدالغفور-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org